Blog 2/2: Choosing the right sire semen to improve your farm's dairy breed گائے کے سیمن کا انتخا
پچھلے مضمون میں ہم نےآپ کو انسیمی نیشن کے بنیادی اصولوں کے متعلق آ گاہ کیا تھا، اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ سیمن کا انتخاب کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ہر امپورٹڈ سیمن ایک جیسا نہیں ہوتا اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر مہنگا سیمن آپ کے فارم کی نسل کشی کے لیئے بہتریں انتخاب ہو۔ گا ئیوں کی اچھی نسل صرف ایک مرتبہ انسیمی نیشن سے ہی نہیں بن سکتی اس کے لیئے کم از کم دو سے تین نسلیں تیار کرنا پڑتی ہیں۔ یہ ایک مسلسل سفر ہے اس کی منزل کوئ نہیں۔ اگر ٓاپ ایک ہی قسم کا سیمن ہر گائے پر سالہا سال استعمال کرتے رہے تو ٓاپ کے جانوروں میں مختلف قسم کے مسائل ٓانا
شروع ہو جایئں گے ۔ ٓاپ کو ہر سال جدوجہد کر کے ہر گائے کی انفرادیت کو مدِنطر رکھتے ہوئےسیمن چننا پڑے گا ۔
In the first blog we introduced you to the breeding basics. Now we will show you how to select the right breeding options for your dairy herd. Remember that not all the imported semen are the same. Neither is an expensive semen always the right choice for you. Good breed is not developed in a single insemination cycle. It may take you 2-3 generations before your breed is a near ideal fit for your needs.
ہمیں امید ہے کہ ٓاپ اس مضمون کو مفید پایئں گے۔ یہاں ہم ٓاپ کو یہ بتاتے چلیں کہ ہماری اس ادنٰی سی کوشش کا تمام ترسہرا محترم سعید ٹوانہ صاحب کے سر ہے۔ سعید ایک بیرونِ ملک تعلیم یافتہ اکانومسٹ ہیں جو کئی سالوں سے اپنے بھائ (خالد ٹوانہ) کے ساتھ اپنے فارم کو کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ ہماری ادنٰی رائے میں سعید ملک کے چوٹی کے بریڈر میں شامل ہیں۔ انہوں نے قدم قدم پر ہماری رہنمائ کی ہے اور اس مضمون میں دی گئ اکثرمعلومات انہی سے حاصل شدہ علم پر مبنی
ہے۔ تو چلیئے اب شروع کرتے ہیں۔۔
We hope that you find the information presented in this blog useful. All that we know about sire selection is from our meetings with Mr. Saeed Tiwana (sabzazar dairy farm). Saeed has been breeding high quality herd for several years and in our opinion is an authority on sire selection. In our experience, we have found out that majority of veterinarians, Livestock Assistants, Insemination experts and semen companies do not fully understand the sire attributes and can hardly read the sire data sheet properly. Therefore, it is important that we arm ourselves with this knowledge so that we can make the right insemination decisions for our dairy herd.
ہر وہ بیل جس کا سیمن بکتا ہے، کے ریکارڈ کا پمفلٹ سامنے دی گئ تصویر جیسا ہوتا ہے۔ دنیا میں کئ کمپنیاں سیمن بیچ رہی ہیں۔اگرچہ اس مضمون میں ہم فریژن گایئوں کے بیل کی بات کریں گے، لیکن دوسرے نسلوں کے بیل مثلاً جرسی کے پمفلٹ بھی تقریباً ایسی ہی شکل کے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چار بین الاقوامی کمپنیوں کے سیمن زیادہ مشہور ہیں۔ سی ٓار آئ کمپنی کے سیمن غازی برادرز نامی کمپنی بیچ رہی ہے، ڈبلیو ڈبلیو سائر کے سیمن میکسم کمپنی بیچ رہی ہے ، سیمیکس پاکستان کمپنی سیمیکس کے سیمن بیچ رہی ہے اور ٓائ سی ٓائ کمپنی کوجنٹ کے سیمن بیچ رہی ہے ۔ ہم نے ان تمام کمپنیوں کے سیمن استعمال کیئے ہیں۔ ہر کمپنی کے پاس اچھے برے ہر قسم کے سیمن ہیں۔
For starters, let us explain the meaning of some key attributes that are specified on the bull data sheet. A typical bull data sheet looks something like the image shown above.
There are several international companies who market Holstein Friesian (HF) bull semens and the accompanying data sheets may vary slightly. The information that we present in this blog is specific to the bulls that are owned by CRI and sold in Pakistan by Ghazi Brothers.
There are several international companies that own bulls whose semens are sold. These companies are called "controllers". Here is a list of controller companies along with their relative market share:
As is clear from the above list, Semex (marketed by DRDF in Pakistan) Select Sires (marketed by Maxim in Pakistan), Cooperative Resource International (CRI) (marketed by Ghazi Brothers in Pakistan), ABS Global and Alta Genetics are some of the biggest names.
WW Sires, , and Cogent are other popular companies that sell their bull semens through appointed vendors in Pakistan. In Pakistan ICI markets Cogent bulls, Semex Pakistan markets Semex bulls and Maxim is the appointed vendor of WW Sires in Pakistan. Since the most popular bulls for insemination are Holstein Friesian (HF) therefore in this blog we will use HF as reference. However, the same information also applies to all bulls who are used for dairy (i.e. milk) purposes. The best way to learn about the data sheet is to get the bull catalog from these vendors and turn to the first or the last page. These catalogs usually define each attribute in the data sheet on either the first or the last page. In this blog we share with you our knowledge of these attributes. But please do note that if you want to know the most authentic information about these attributes, the bull catalog is the right source of information.
آیئے اب ہم سیمن کے ریکارڈ کو پڑھتے ہیں۔ سیمن کے کارڈ پر بہت ساری معلومات دی گئ ہوتی ہیں ۔ ہم ان تمام معلومات کو رفتہ رفتہ آپ کے گوش گزار کرتے ہیں۔ پہلے سیمن کے کارڈ کے اوپر والے حصے پر توجہ فرمایئں۔
Let us now look at the top part of the data sheet. There is a lot of data in the image below, some of that is self-explanatory and we won’t explain it and some is too technical and less useful therefore we will skip such attributes also. We will only explain those attributes that, in our experience, are useful for majority of dairy farmers:
بیل کا نام ۔ جونیئر
JUNIOR
سب سے اوپر والی لائن میں بیل کا نام درج ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اگر چہ عموماً بیلوں کا نام منفرد ہی ہوتا ہے مگر یہ ضروری بھی نہیں کہ ہر بیل کا نام منفرد ہو۔عموماً بیل کو اس دیئے گئے نام سے پہچانا جاتا ہے۔اوپر دیئے گئے ریکارڈ میں بیل کا نام جونیئر ہے۔
بیل کا نمبر
1HO10219
نام کے بعد بیل کا منفرد نمبر درج کیا جاتا ہے۔ یہ نمبر منفرد ہوتا ہے اور دنیا میں کسی دو بیلوں کا نمبر ایک جیسا نہیں ہوتا۔ اوپر دی گئ تصویر میں بیل کے نمبر میں انگریزی کے حرف ایچ او سے مراد ہے کہ یہ بیل "ہالسٹین فریژن "نسل کا ہے جسے پاکستان میں اکثر فارمر ٓاسٹریلین نسل یا "پرنٹ" والی نسل کہتے ہیں ۔
بیٹا کیسن
A2A2
بِیٹا کیسن دودھ میں پایا جانے والے ایک پروٹین کا نام ہے۔اس پروٹین کی دو اقسام ہو سکتی ہیں، ایک قسم کو اے۔ون کہتے ہیں اور دوسری قسم کو اے۔ٹو کہتے ہیں۔ کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اے۔ون قسم کا پروٹین صحت کے لیئے مضر ہے اور یہ شوگر اور دل کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر چہ یہ بات حتمی طور پر ثابت نہیں ہو سکی اور یورپ کے اکثر سائنسدان اس رائے کے مخالف ہیں۔ اے۔ٹو پروٹیں کو ان خطرات سے مبرا سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیئے احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ ایسا بیل چنا جائے جس میں بیٹا کیسن اے۔ٹو پایا جائے۔ اوپر دیئے گئے ریکارڈ میں بیٹا کیسن اے۔ٹو اے۔ٹو ہونے کا مطلب ہے کہ اس بیل کی بچھڑیوں کے دودھ میں اے۔ٹو پروٹین پایا جائے گا جو صحت کے لیئے اچھا ہے۔ غازی برادرز کے انتہائ مشہور بیل "سوپر" میں اے۔ون پایا جاتا ہے اسی لیئے ٓاپ اس بیل کے سیمن استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیئے۔
Name: Every bull is assigned a unique code and an easy to remember name. The sheet above shows that this bull is called JUNIOR
Unique Number: Every bull is assigned a unique code. The code for JUNIOR is 1HO10219. If you purchase conventional semen from this bull the semen straw will have the bull name and the code 1HO10219. If you purchase sexed semen of this bull then the straw will have the name of the bull and the code 501HO10219. If the code starts with 5 then it indicates that the semen is sexed else, it is conventional. This is the convention that CRI uses. Other companies may have a different convention.
Beta Casein: Scientists believe that a milk that contains A1A2 beta Casein are harmful to human health. Therefore, choose bulls whose Beta Casein is A2A2. One of CRI’s most popular bull named “SUPER” has A1A2 Beta-Casein; therefore, we recommend to use caution while choosing that bull.
آیئے اب باقی ریکارڈ کو پڑہتے ہیں۔
Now let us look at the remaining part of the data sheet.
1: INTERBULL-USA PTA 8/2017
This information indicates the date when these attributes were consolidated. In the data sheet above, August 2017 is the effective date of this data sheet. Make sure the data sheet that you are looking at is the latest. In general, with the passage of time, as more doses of a bull’s semen are used the more field data is accumulated and the values for most of the data sheet attributes reduce. You will see several bulls that started off with higher values for most of these attributes only to see their position go down over time. This is why, make sure the data sheet that you are looking at is the latest. You should always refer to the latest record for the bull on the internet. For example, the latest record for this bull can be found here.
سیکشن نمبر ۱ میں دی گئ معلومات ہمیں اس ریکارڈ کے تیار کیے جانے کی تاریخ بتاتی ہیں ۔ عموماً جیسے جیسے بیل کے سیمن زیادہ استعمال ہوتے ہیں تو اس کی کارکردگی کھل کر سامنے آتی ہے۔ ہمارے تجربے میں وقت کے ساتھ بیل کا ریکارڈ عموماً نیچے کی طرف جاتا ہے۔اسی لیئے یہ انتہائ ضروری ہے کہ جب بھی آپ بیل کا ریکارڈ دیکھیں تو آپ لیٹسٹ ریکارڈ ہی دیکھیں۔ عموماً کمپنی والوں کے پاس پرانے ریکارڈ کی کاپی ہوتی ہے، اس لیئے ہمیشہ انٹر نیٹ سے تازہ ترین ریکارڈ دیکھا کریں۔ یہاں دی گئ معلومات کے مطابق اس بیل کا ریکارڈ اگست ۲۰۱۷ میں تیار کیا گیا ہے، اس حساب سے یہ ریکارڈ اب پرانا ہو چکا ہے، اسی لیئے اگر آپ نے اس بیل کی تازہ تریں معلومات حاصل کرنی ہیں تو آپ کو انٹر نیٹ سے یہ معلومات مل سکتی ہیں۔
2: Consolidated Scores:
The data sheet is full of several attributes. To simplify the bull’s merit multiple attributes are combined to form a single score. This is similar to when a student’s grades in several subjects are combined to generate his/her final GPA or score. A good explanation of each of these XXX$ attributes can be found here. You may ask, that unlike a student’s GPA which is a single value, why are there so many XXX$ attributes? Imagine that you want to hire a student in Computer Science. The student’s GPA is 3.5. But if you combine the grades of his computer science scores then his computer science subject GPA is 3.0. You compare this student with another student whose overall GPA is 3.2 but his computer science GPA is 3.5. Which of the two students would you hire for a computer science job? The same is the case with these several bull merit scores. The following three consolidated scores ICC$, TPI and LNM$ are more like the student’s overall GPA. The reason why there are three and not just one is because these three scores all use slightly different formula to emphasize different attributes. ICC$ (Ideal Commercial Cow) uses a formula that outs more emphasis on commercial viability of the cow, the LNM$ (Life time net merit score) puts more emphasis on the longevity of the productive life of the cow. TPI (Total performance Index) gives 46% weight to production (surprisingly it does not directly include milk volume in the formula) 28% to fertility and 26% to body structure. Also note that another reason for having multiple consolidated merit scores is that the dairy industry do not always agree on a single formula therefore, different companies & organizations come up with their own merit score to propagate their perception of what a well-rounded good cow should be. For example, ICC$ is the merit score that the company GENEX came up to meet their customer’s demands. TPI is developed and calculated by Holstein Association USA, NM$ (Net Merit score) is developed by United States Dairy Association. Since our focus is to be an effective dairy farmer and improve our herd breed and not to be a dairy researcher; therefore, we will not go into any more details into these merit scores. The only rule of thumb is that the higher the value of these scores the better the bull. Personally, we usually only look at TPI. This is because at our farm our focus is not to have 50 l/day cows in our herd but to have cows that conceive easily, are medium built, have high quality milk and are easy to maintain. Therefore, TPI is the most relevant merit score to our needs.
اب توجہ فرمایئں سیکشن نمبر ۲ کی جانب۔ بیل کے ریکارڈ میں بہت ساری معلومات درج ہوتی ہیں۔ ان سب کو سمجھنا اور پھر یہ اندازہ لگانا کہ کونسا بیل کتنا اچھا ہے بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اس مشکل کو آسان بنانے کے لیئے کمپنیاں مخصوص خواص کو ملا کر ایک سکور بنا لیتی ہیں، بلکل اسی طرح سے جیسا کہ سکول میں تمام مضامیں کے نمبروں کو ملا کر ٹوٹل نمبر نکالے جاتے ہیں اور تمام طلبا کی پوزیشن ٹوٹل نمبروں سے اخز کی جاتی ہے۔ اسی طرح سے بیل کے مختلف خواص کو ملا کر ایک سکور بنا دیا جاتا ہے۔ آپ اس سکور کو دیکھ کر بیل کا انتخاب با آسانی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سیکشن نمبر ۲ کو دیکھیں تو اس میں آپ کو کئ سکور نظر آیئں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سکول میں تو طلبا کے نمبر دیکھ کر طالبِعلم کی لیاقت کا اندازہ بخوبی کیا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ کو کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے تو طالبِعلم کے نمبر سے زیادہ آپ اس کے کھیلوں کے سکور کو ترجیح دیں گے۔ اور اگر آپ نے تقریروں کے مقابلے کے لیئے مقرر ڈھونڈنا ہے تو آپ طالبِعلم کی تقریری قابلیت کو مدِنظر رکھیں گے۔ اسی لیئے بیلوں کے بھی مختلف سکور شاٰئع کیئے جاتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ گایئوں کے دودھ سے پنیر بنانے کا کاروبار کرتے ہیں تو پھر ٓاپ کو اس بیل کا انتخاب کرنا چاہیئے جس کا چیز میرٹ سکور (CMS) زیادہ ہو۔ سیکشن نمبر ۲ میں بہت سارے سکور دینے کی ایک وجہ تو یہ ہے، اور دوسری وجہ یہ ہے کہ، جس طرح سکولوں میں مختلف قسم کے گریڈوں کی اقسام رائج ہیں مثلاً جی۔پی۔اے سسٹم، انگریزی حروف پر مبنی گریڈ سسٹم، اعشاریہ سسٹم، اسی طرح سے بیلوں کے اعدادوشمار کے بھی مختلف سسٹم رائج ہیں اور بیلوں کی مختلف کمپنیاں اور تنظیمیں کسی ایک سسٹم پر متفق نہیں ہو پاتیں، اسی لیئے وہ مختلف سکور استعمال کرتی ہیں جو ان کی ضروریات کے مطابق ہوں۔ ان وجوہات کی بنا پر سیکشن نمبر ۲ میں کئ سکور درج کیئے جاتے ہیں۔ٓاپ ان تمام سکوروں سے متعلق اس ویب سائٹ پرمکمل آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سیکشن میں ٓاسی سی، ایل این ایم ،ٹی پی ٓائ ایسے سکور ہیں جو ہماری توجہ کے لائق ہیں۔ ٓائ سی سی (آیئڈیل کمرشل کائو)سے مراد ہے کہ یہ گائے بزنس کرنے میں کتنا زیادہ پرافٹ دے گی خواہ اسے کسی بھی قسم کے فارم میں رکھا جائے۔ یہ سکور جتنا زیادہ ہو اتنا ہی اس بیل کی بچھڑیاں فارمر کے لیئے منافع بخش ہونگی۔ ایل این ایم(لائف ٹائم میرٹ) سکور سے مراد ہے کہ یہ گائے اپنی تمام زندگی میں فارم میں کتنی بھرپور رہے گی۔ ٹی پی ٓائ (ٹوٹل پرفارمنس انڈکس) سے مراد ہے کہ یہ گائے کتنی متوازن ہے یعنی کہ اس میں ہر اہم خاصیت کتنی مناسبت سے ہے۔ عموماً ہم سب سے پہلے ٹی پی ٓائ سکور کو دیکھتے ہیں۔ اچھے بیلوں کا ٹی پی ٓائ ۲۰۰۰ سے اوپر ہی ہوتا ہے۔ ہم اپنی کسی گائے میں ۲۰۰۰ سے کم ٹی پی ٓائ کا سیمن نہیں رکھواتے۔اگر یہ تمام سکور ٓاپ کو کنفیوز کر رہے ہیں تو صرف ٹی پی ٓائ کو ہی مدِنظر رکھنا ٓاپ کے لئے کافی ہوگا۔ اسی بیل کا انتخاب کریں جس کا ٹی پی ٓائ ۲۰۰۰ سے زیادہ ہو۔
3: Productive Life:
This attribute indicates how long will the cow remain productive. A productive cow is the one that continues to give milk and conceive. The larger the number the better.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۳ کی طرف کرواتے ہیں۔پروڈیکٹیو لائف سے مراد ہے کہ گائے کتنی دیر تک ایک بھرپور زندگی گزارے گی۔بھرپور زندگی سے مراد ہے کہ وہ دودھ بھی دیتی رہے اور ٹھیک وقفے سے بچے بھی دیتی رہے۔یہ نمبر جتنا بڑا ہو اتنا ہی اچھا ہے۔ایسے بیل کا انتخاب کریں جس کا یہ نمبر زیادہ ہو۔
4: Daughters, Herds: This is a very important indication of the popularity of the bull. The larger the number the better. As was stated earlier, several new bulls score very high in multiple attributes. But as their semen is used and additional field results come in their attribute scores usually go down. A bull that has been in the field longer and has a large number of daughters in large number of herds indicate the wide popularity of the bull in multiple environments. You should always choose bull that has high number of daughters and herds. For example SUPER is a popular bull and has 52,870 daughters in 10.839 herds. This makes SUPER one of the most widely used bull and is a clear indication of its genetic superiority. By the way, we do not prefer SUPER because it has A1A2 beta casein. However, if you are not too finicky about A1A2 then SUPER is a great bull to use.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۴ کی طرف مبذول کراتے ہیں۔ڈاٹر اور ہرڈ سے مراد ہے کہاس بیل کی کتنی بچھڑیاں کتنے فارموں پر موجود ہیں ۔یہ نمبر جتنا بڑا ہو اتنا ہی اچھا ہے۔ اگر کسی بیل کی فیلڈ میں بہت ساری بچھڑیاں موجود ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس بیل کے سیمن بہت زیادہ بِک رہے ہیں، اور ہم سب جانتے ہیں کہ جو چیز جتنی اچھی ہو وہ اتنی ہی زیادہ بکتی ہے۔ اکثر اوقات نئے بیلوں کے تمام سکور بہت اچھے ٓاتے ہیں لیکن جوں جوں ان کا سیمن استعمال ہو تا ہے اور اس کی بچھڑیاں فیلڈ میں ٓاتی ہیں تو اس کی اصل خاصیت سامنے ٓانے لگتی ہے اور زیادہ تر بیل اپنے سکور کم کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اسی لیئے ایسے ہی بیل کا سیمن ڈلوایا کریں جس کی ڈاٹر اور ہرڈ کا نمبر زیادہ ہو۔ ہمارے تجربے میں ٹی پی ٓائ کے بعد یہ سکور ایک انتہائمئوثر طریقہ ہے جس سے ٓاپ ٓاسانی سے بیل کو سیلیکٹ کو سکتے ہیں۔
5: Milk: If you want high milk in your cows then use a semen with a high PTAM/Milk value. In our example JUNIOR Milk value is 1996M. It is important that you understand what this value is. It is NOT the average milk output in 305 lactation days of the progeny of this bull; instead this number indicates how much more milk in 305 days will the progeny of this bull produce as compared to the average. For example if the average is 20,000 lbs in 305 days then JUNIOR daughters will give 21996 lbs in 305 days i.e. 6.5 lbs more every day. So if you want to convert this value to the expected daily milk output then you must find out the average milk output that the semen providing company is using as a reference. Without knowing the reference value you will not be able to know what daily output can you expect from the progeny of this bull. Additionally always remember that 50% of the milk trait will come from the mother. So if the mother is a low milk producer then don’t expect miracle to happen even if you use a semen with a very high PTAM/Milk value.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۵ کی طرف مبذول کراتے ہیں۔ملک کا سکور یہ بتاتا ہے کہ اس بیل کی بچھڑیاں کتنا زیادہ دودھ دیں گی۔ اس بات کا خیال رہے کہ یہ سکور دودھ کی یومیہ پیداوار نہیں بتاتا بلکہ یہ سکور یہ بات بتاتا ہے کہ اس بیل کی بچھڑیاں ایک ایوریج گائے سے کتنا زیادہ دودھ دیں گی۔ مثلاً اگر سیمن بیچنے والی کمپنی تیسرے سوئے کی گائے جو ۱۵،۰۰۰ لیٹر سالانہ دودھ دے (سالانہ سے مراد یہ لی جاتی ہے کی ۳۰۵ دن کی لگاتار چوائ کی جائے)کو ایورج تسلیم کرتی ہے تو اگر اس بیل کا سکور ۱۹۹۶ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس بیل کی بچھڑیاں ۳۰۵ دن کی چوائ میں ٹوٹل ۱۶۹۹۶ لیٹر دودھ دیں گی جو یومیہ ۵۵ لیٹر بنتا ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ اگر اس سکور سے ٓاپ دودھ کی یومیہ پیداوار نکالنا چاہتے ہیں تو ٓاپ سیمن بیچنے والی کمپنی کی پمفلٹ سے ایورج گائے کے متعلق معلومات حاصل کریں اور پھر اس سے بیل کے ملک سکور کو استعمال کرتے ہوئے یومیہ دودھ کی پیداوار جان پایئں گے۔ ٓاپ کو یہ سن کر شائد حیرانی ہو کہ ہم اپنے فارم پر بیل کے انتخاب میں اس سکور پر سب سی کم توجہ دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ الحمدللہ ہماری سب گایئں پہلے سوئے میں ۲۲ سے ۳۳ لیٹر تک دودھ دیتی ہیں، اور ہمارے تجربے میں ہر سوئے میں یہ ۴ سے ۷ لیٹر تک دودھ بڑھاتی ہیں کم از کم چوتھے سوئے تک۔ اسی لیئے دودھ کے معاملے میں ہماری گایئں ہمارے ٹارگٹ پر پوری اترتی ہیں، اگر ہم ان میں ایسا سیمن رکھوایئں جس سے دودھ اور بھی زیادہ ہو جائے تو اس بات کا بھی امکان ہے کہ ان کی آئندہ نسل کی صحت کا ہمیں بہت زیادہ خیال رکھنا پڑے۔ جو گائے جتنا زیادہ دودھ دیتی ہے وہ اتنا ہی زیادہ خیال مانگتی ہے اور اتنی ہی زیادہ نازک پسند ہو جاتی ہے۔ انہی خدشات کی بدولت ہم زیادہ دودھ دینے والی گایئوں میں ایسا سیمن ڈلواتے ہیں جس میں چکنائ، پروٹین، صحت اور بچہ پیدا کرنے کی زرخیزی والی خواص زیادہ ہوں خواہ دودھ کی پیداوار کم ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اگر ٓاپ کے پاس پہلے سوئے میں کم دودھ دینے والی گایئں ہیں تو ٓاپ ایسا سیمن ڈلوایئں جس کا ملک سکور زیادہ ہو، اور اگر ٓاپ کے پاس پہلے سے ہی زیادہ دودھ دینے والی گایئں ہیں تو ٓاپ ایسے خواص پر زیادہ توجہ دیں جن سے گائے کی صحت، باڈی سکور، دودھ کی چکنائ اور پروٹیں میں اضافہ ہو۔
6: Protein and Fat: This indicates the Fat% and Protein that you can expect in the progeny of this bull in reference to the average value (similar to the Milk value average as explained above). The higher the value the more fat and protein the milk will have.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۶ کی طرف مبذول کراتے ہیں ۔دودھ کی کوالٹی اس میں موجود چکنائ اور پروٹین سے ناپی جاتی ہے۔ اگر ٓاپ دودھ نیسلے، اینگرو یا کسی بھی اور دودھ کے برانڈ کو بیچ رہے ہیں تو وہ ٓاپ سے دودھ ٹوٹل سالڈ کے پیمانے پر خریدیں گے۔ ٹوٹل سالڈ کا سکور دودھ میں موجود چکنائ ، پروٹین اور دیگر ٹھوس اجزٴا سے نکالا جاتا ہے۔ ایسے بیل کا انتخاب کریں جن میں یہ سکور زیادو ہو۔
7: SCS & Mastitis Resistance: Mastitis (saroo) is a major cause of revenue loss in dairy. If untreated this could cause teat loss. The higher the SCS (somatic Cell Score) the more the cow is prone to mastitis. So select a semen with a lower value of SCS and a higher value of Mastitis Resistance. SCS scores less than 3 and Mastitis resistance greater than 100 are considered good scores.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۷ کی طرف مبذول کراتے ہیں ۔ساڑو ایک انتہائ نقصاندہ مرض ہے۔ اس کی وجہ سے گائے کا تھن ضائع ہو سکتا ہے۔ اگر تھن ضائع ہو جائے تو وہ گائے کوڑیوں کے بھاوٴ بکتی ہے۔ ایسے بیل کا انتخاب کریں جس کا ایس۔سی۔ایس (سومیٹک سیل کاوٴنٹ) کم سے کم ہو اور جس کا میسٹایئٹس ریزیسٹنس سکور زیادہ ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس بیل سے ہونے والی نسل میں ساڑو کے خلاف مدافعت زیادہ ہو گی۔
8: FI, SCR, DPR, HCR, CCR: This is perhaps the most critical attributes and the most overlooked. A cow that gives a peak milk of 20 l/day in first lactation but conceives with-in 3 months of parturition is more profitable than a cow that gives 30 l/day in first parturition but conceives after 6 months of parturition. Therefore, make sure you select semen with a high Fertility Index (FI). FI is an index which consolidates the following attributes: SCR (Sire Conception Rate), DPR (Daughter Pregnancy Rate), HCR (Heifer Conception Rate) and CCR (Cow Conception Rate). A high FI indicates that this bull’s semen are more likely to cause conception and the daughters born from this bull will also have higher conception rate. In the image above, JUNIOR has a FI of 2. Compare this to Cogent’s MILO bull which has a FI of 10.3. Therefore, if your cow has had problems conceiving then you should choose MILO over JUNIOR.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۸ کی طرف مبذول کراتے ہیں ۔ اس سیکشن میں دیئے گئے سکورگائے کی زچگی سے متعلق ہیں۔ ایس۔ سی۔ آر (سائر کنسپشن ریٹ) سے مراد ہے کہ اس بیل کے سیمن میں بچہ پیدا کرنے کی کتنی خاصیت ہے۔ اگر آپ کی گائے بار بار کوشش کرنے سے بھی نہیں ٹہر رہی تو ٓاپ ایسا بیل چنیں جس کا ایس۔سی۔آر بہت زیادہ ہو اس سے گائے کے ٹہرنے کے امکان زیادہ ہویئں گے، بشرطِ کہ گائے کی بچہ دانی میں کوئی اندرونی مسئلہ نہ ہو۔ کوجنٹ کمپنی کا بیل مایئلو ایک ایسا بیل ہے جس کا ایس۔سی۔ٓار بہت زیادہ ہے، اسی لیئے اگر ٓاپ کی گائے کو ٹہرنے کا مسئلہ ہے تو ہمارہ مشورہ یہ ہوگا کہ ٓاپ مایئلو بیل کا سیمن ٓازمایئں۔ اس سیکشن میں کچھ اور سکور بھی دیئے گئے ہیں۔ ڈی۔پی۔ٓار (ڈاٹر پریگننسی ریٹ) سے مراد یہ ہے کہ اس بیل کی بچھڑیاں کتنے فی صد ٹہرتی ہیں۔ ایچ۔سی۔ٓار (ہیفر کنسپشن ریٹ) سے مراد یہ ہے کہ اس بیل کی بچھڑیاں پہلے سوئے میں کتنی ٓاسانی سے ٹھہرتی ہیں اور سی۔سی۔ٓار (کائو کنسپشن ریٹ) سے مراد یہ ہے کہ اس بیل کی بچھڑیاں پہلے سوئے کے بعد کے سوئے میں کتنی ٓارام سے ٹھہرتی ہیں۔ ان تمام سکوروں کو ملا کر جو سکور بنتا ہے اسے ایف۔آئ (فرٹیلٹی انڈکس) کہا جاتا ہے۔ اگر ٓاپ اتنے سارے سکوروں سے کنفیوز ہو رہے ہیں تو صرف ایف۔ٓائ کو دیکھ لینا بھی کافی ہوگا۔ ایسا بیل چنیں جس کا ایف۔ٓائ کا سکور زیادہ ہو۔
9: Calving Ease & Stillbirths: Calving ease indicates how easily will the offspring of this sire be born. For heifers this is an extremely important attribute. Additionally, if the cow is expected to parturate in harsh weather (e.g. in scorching heat of June or July) then you should select a sire with low calving ease values. Stillbirth indicates how many calves died during or soon after parturition. Select sire with a low stillbirth value and low calving ease values. The lower these both values are the better.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۹ کی جانب مبذول کراتے ہیں ۔ "کاونگ ایز" سے مراد ہے کہ اس بیل کی بچھڑیاں کتنی ٓاسانی سے پیدا ہوتی ہیں۔ "سٹل برتھ" سے مراد ہے کہ اس بیل کی کتنی فی صد بچھڑیاں پیدا ہونے کہ بعد مر جا تی ہیں ۔ ٓاپ کو ایسا بیل منتخب کرنا چاہیئے جس کی کاونگ ایز اور سٹل برتھ کم سے کم ہو ۔ عموماً اگر بیل کے بچے کا سائز بڑا ہو تو اس کا بچہ پیدا ہونے میں مشکل ہوتی ہے اور اس کی کاونگ ایز کا سکور زیادہ ہو گا۔ اگر ٓاپ کی گائے کا قد چھوٹا ہے اور اگروہ ہیفر ہے تو ٓاپ ایسے بیل کا انتخاب کریں جس کی "کاونگ ایز" بہت کم ہو ورنہ بچہ پیدا ہوتے وقت گائے کو بہت تکلیف ہوگی اور بچہ ضائع ہونے کا احتمال ہو سکتا ہے۔
10: PTAT, UDC, FLC: These attributes indicate the structure of the cow. The higher these values the more well-built the cow will be. At IM Dairies we prefer medium built cows. Therefore, we opt for cows that have a higher UDC (Udder composite – which indicates how well structured and proportioned the cow’s udder is) and a higher FLC (Foot and leg composite – which indicates how structured, well-built and proportioned cows feet and legs are). We do not prefer sires whose progeny will be “Tall”. See Liner Traits section below for further discussion on this. A High PTAT will indicate a well-structured, large sized cow with proportioned strong udder, feet and legs. You should select a high PTAT for cows that are smaller in size. But do understand that a high PTAT will result in a large calf and if the cow is too small then the chances of abortion or stillbirth will increase. Therefore, do weigh in these factors before opting for a high PTAT.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۱۰ کی جانب مبذول کراتے ہیں۔ اس سیکشن میں دیئے گئے سکور گائے کی جسامت سے متعلق ہیں۔یو۔ڈی۔سی (اڈر کمپوزٹ) سے مراد ہے کہ گائے کے چڈھے کی بناوٹ کیسی ہے۔ ایک اچھی دودھ دینے والی گائے کے تھنوں کی بناوٹ اس کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ اس لیئے ٓاپ کو ایسا بیل منتخب کرنا چاہیئے جس کے تھنوں کے خدوخال متناسب ہوں۔ یو۔ڈی۔سی جتنا بڑا ہو اتنا ہی اس بیل کی بچھڑیوں کا چڈھا متناسب ہوگا۔ایف۔ایل۔سی (فٹ اینڈ لیگ کمپوزٹ) سے مراد ہے کہ اس بیل کے بچوں کے پائوں اور ٹانگیں کتنی مضبوط اور متناسب ہونگی۔ یہ سکور جتنا زیادہ ہو گا اتنا ہی اچھا ہے۔ پی ٹیٹ (پی ٹی اے ٹائپ) سکور مرکب ہے جانور کے تمام جسمکے خدوخال کا۔ یہ نمبر جتنا بڑا ہوگا اتنا ہی جانور جسامت میں بڑا، مضبوط اور متناسب ہوگا۔ البتہ یہ خیال رہے کہ بڑے سائز کے جانوروں میں جہاں مضبوطی اور دودھ زیادہ دینے کی خاصیت ہوتی ہے وہیں انہیں زیادہ نگہداشت کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور وہ خوراک بھی زیادہ کھاتے ہیں اور عموماً ان میں خوراک سے دودھ بنانے کا تناسب کم ہوتا ہے۔ اگر ٓاپ ایسا بیل منتخب کرتے ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس بیل کا سیمن ہیفر میں مت رکھوایئں خصوصاً اگر ہیفر چھوٹے سائز کی ہے اور یہ بھی دیکھیں کہ بیل کا ایف۔ای (فیڈ ایفیشنسی) زیادو ہو تاکہ وہ کھانے سے دودھ بھی اچھا بنا سکے۔
11: Milking Speed & Temperament: The higher the milking speed the quickly the cow will milk and the higher the temperament the easier it is to milk it. Opt for sires that have high values for milking speed and temperament. But do remember that usually high milking speeds are associated with higher chances of mastitis. Therefore, as you select a sire with high milking speed and temperament do keep an eye on its SCS (select a sire with low SCS) and Mastitis resistance (select a sire with high mastitis resistance).
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۱۱ کی جانب مبذول کراتے ہیں۔ اس سیکشن میں دیئے گئے سکور گائے کی دودھ کی چوائ سے متعلق ہیں۔ ملکنگ سپیڈ سے مراد ہے کہ گائے کتنی جلدی دودھ دیتی ہے اور ملکنگ ٹیمپرامنٹ سے مراد ہے کہ گائے کتنی شرافت سے دودھ نکلوا لیتی ہے۔ ٓاپ کو ایسا بیل منتخب کرنا چاہیئے جس کے یہ دونوں سکور زیادہ ہوں۔
12: Summary: The summary section describes the stand-out features of this sire in a few lines. In this example JUNIOR is considered to have daughters whose milk output is very high and fat/protein is also good and the daughters are fertile. These are great traits to look for in your next breed. This is why JUNIOR is one of our favorites.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۱۲ کی جانب مبذول کراتے ہیں۔ اس سیکشن میں سادہ الفاظ میں اس بیل کے سیمن کے خواص درج کیئے جاتے ہیں۔انہیں پڑھ کر ٓاپ کو باآسانی یہ پتا چل سکتا ہے کہ یہ بیل کن خواص کا حامل ہے۔
13: Linear Traits: This section shows various body features of the sire progeny in a graphical manner. The closer the bar is to the right of the graph the better it is. In the data sheet above, almost all the physical trait bar graph of JUNIOR are to the right of the center. This indicates that JUNIOR progeny will be physically well structured and balanced.
اب ہم ٓاپ کی توجہ سیکشن نمبر۱۳ کی جانب مبذول کراتے ہیں۔ اس سیکشن میں بیل کی جسامت سے متعلق خواص تصویراتی شکل میں درج کیئے جاتے ہیں۔ اگر گراف دایئں طرف ہو تو اس کا مطلب ہے کہ بیل کی جسامت اس مخصوص خاصیت میں اچھی ہے۔ اگر گراف باہیں جانب ہو تو اس کا مطلب ہے کہ بیل کی خاصیت اتنی اچھی نہیں ہے۔ مثلاً سب سی پہلی خاصیت "سٹیچر" سے مراد ہے قدوقامت۔ اوپر دی گئ تصویر میں قدوقامت میں جونیئر بیل کو اعشاریہ چھ نمبر دیئے گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ بیل قدوقامت میں ایورج بیلوں سے بہتر ہے۔ ایورج سکور صفر ہوگا اور اس بیل کا سکور ہے اعشاریہ چھ۔ اس تصویر میں جتنے زیادو گراف دایئں طرف ہوں اتنا ہی وہ بیل قدوقامت اور جسامت میں بہتر ہوگا۔
We know the above information can be overwhelming, so we shall now walk you through some examples so that the above information becomes clearer.
Scenario: Consider that you have a cow that has been inseminated 4 times before and unfortunately it has not conceived. Which semen trait should you now look for in your insemination decision.
سوال: ٓاپ کے پاس ایک گائے ہے جسے ٓاپ نے چار مرتبہ بیج رکھا ہے اور وہ نہیں ٹہری تو ٓاپ اسے کونسے بیل کا بیج رکھوایئں گے؟
Selection Tip: First all of all you should get your cow checked for any internal infection which may be inhibiting its conception. If the cow is clear of any infection, then look for a semen with a high FI (Fertility Index). In specific the semen should have a high SCR (Sire Conception Rate -which indicates how likely is this bull going to inseminate the cow successfully). It is also known that sexed semen has low conception rate than conventional semen. Therefore, it is advisable to use a conventional semen in this case.
جواب: سب سے پہلے تو ٓاپ اس گائے کو ڈاکٹر سے چیک کروایئں گے۔ اگر اس میں کوئ اندرونی مسئلہ نہیں تو ٓاپ اس میں ایسا بیج رکھیں جس میں "ایف۔ای" (فرٹیلٹی انڈکس) زیادہ ہو، خصوصاً ایس۔سی۔ٓار (سائر کنسیپشن ریٹ) زیادہ ہونا چاہیئے۔ اس گائے میں سیکس سیمن مت رکھوایئں کیونکہ سیکس سیمن میں ٹہرنے کے مواقع کم ہوتے ہیں۔
Scenario: You have a cow in its third lactation. The cow has a small frame, its peak milk output is 15 liters/day, its udders are sluggish and hang loosely. Which semen traits should you look for?
سوال: ٓاپ کے پاس ایک گائے تیسرے سوئے میں ہے۔ یہ گائے چھوٹے قد کی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ دودھ کی یومیہ پیداوار ۱۵ لیٹر ہے۔ اس کے تھن ڈھیلے سے اور لٹکے ہوئے ہیں۔ اس میں کونسا سیمن رکھوایئں گے؟
Selection Tip: You should select a semen with high UDC (Udder composite). High UDC will result in well-structured strong udders. The milk output of this cow is low so look for a semen with high PTAM/Milk. Since the cow is of smaller built, if you select a sire with high FLC and PTAT then the cow may have problems during calving. Therefore, try finding a sire with a low calving ease and a moderate PTAT and FLC. In summary here is the ideal sire for this cow: High Milk/PTAM, High UDC, Moderate PTAT & FLC, low calving ease.
جواب: ٓاپ کو ایسا سیمن رکھوانا چاہیئے جس کا یو۔ڈی۔سی سکور زیادہ ہو۔ اس سے اس کی بچھڑی کے تھن مضبوط نکلیں گے۔چونکہ اس گائے کا دودھ کم ہے اس لیئے سیمن میں ملک کس سکور زیادہ ہونا چاہیئے۔چونکہ اس گائے کا قد چھوٹا ہے اس لیئے اسے بڑے سائز کا بچہ دینے میں مسئلہ ہوگا، اسی لیئے ایسے بیل کو چنیں جس کا "کاونگ ایز" کم ہو۔
Scenario: Your cow’s peak milk output in second lactation was 34 l/day and its Fat% is 3.4 and LR is 27. Which semen should you opt for.
سوال: ٓاپ کے پاس ایک گائے پہلے سوئے میں ہے اور وہ ۳۴ لیٹر دودھ دے رہی ہے۔ اس کے دودھ کی چکنائ تین اعشاریہ چار ہے اور ایل ٓار ستایئس ہے۔ اس میں ٓاپ کونسا سیمن رکھوایئں گے؟
Selection Tip: Since the cow already has a high milk output therefore you need not select a very high PTAM/Milk. Choose a sire with high Fat% and Protein. This will improve the quality of the milk of the cow’s progeny.
جواب: چونکہ گائے کا دودھ زیادہ ہے لیکن چکنائ کم ہے اسی لیئے ایسا سیمن منتخب کریں جس کا فیٹ اور پروٹین فی صد زیادہ ہو، اس سے اس کی بچھڑیوں کے دودھ کی کوالٹی بہتر ہوگی۔
Scenario: Your cow contacted mastitis twice in its second lactation. Which sire should you select.
سوال: ٓاپ کی گائے کو ساڑو ہوا تھا، ٓاپ اس میں کونسا بیج رکھوایئں گے؟
Selection Tip: Select a sire with low SCS and high Mastitis resistance.
جواب: ایسا سیمن منتخب کریں جس میں ایس۔سی۔ایس کم سے کم ہو اور میسٹایئٹس ریزیزٹنس زیادہ سے زیادہ ہو
Scenario: Your cow is strong and heavy built and eats a lot. Its peak milk output is 27 l/day.
سوال: ٓاپ کی گائے دراز قد اور مضبوط ہے، اس کے دودھ کی یومیہ پیداوار ستایئس لیٹر ہے۔ اس میں کونسا سیمن رکھوانا چاہیئے ؟
Selection Tip: Select a sire with high Feed Efficiency (FE), moderate PTAT, high Milk. The reason is because this cow seems to eat a lot but milk output is not in line with its heavy structure and feed intake. Therefore, we should inseminate it with a sire that has higher feed efficiency (i.e. it eats less and produces high milk) and the structure is medium. Latest researches show that medium cows are more profitable than large sized cows.
جواب: ایسا سیمن منتخب کریں جس کی فیڈ ایفیشنسی زیادہ ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادو قد کی گایئں اگر زیادہ دودھ نہ دیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ زیادہ کھانا کھایئں گی اور ان پر اٹھنے والا خرچ بڑھتا جائے گا اور اگر ان کا دودھ اس تناسب سے زیادہ نہیں ہے تو وہ ہمارے لیئے نقصان کا باعث بنیں گی۔
Scenario: The cow has had several health issues.
سوال: ٓاپ کی گائے میں صحت کے کافی مسائل ٓاتے رہے ہیں اس میں کونسا سیمن رکھوایئں گے ؟
Selection Tip: Select a cow with high HLTH$ value. This index consolidates all the health-related traits and a higher value indicates that the cow’s progeny will be healthier.
جواب: ایسا سیمن منتخب کریں جس کا ایچ۔ایل۔ٹی۔ایچ سکور زیادہ ہو۔ یہ سکور بتاتا ہے کہ اس بیل کی بچھڑیاں کتنی صحتمند ہونگیں
Scenario: The cow milks poorly and takes long time in milking and is temperamental.
سوال: ٓاپ کی گائے دودھ دیتے وقت تنگ کرتی ہے اور کافی دیر لگاتی ہے؟
Selection Tip: Select a sire with high Milking Speed and Milking Temperament.
جواب: ایسا سیمن منتخب کریں جس کے ملکنگ سپیڈ اور ملکنگ ٹیمپرامنٹ سکور زیادہ ہوں ۔
Scenario: I have to inseminate a heifer
سوال: ٓاپ کی گائےہیفر ہے یعنی کہ اس کو ٓاپ نے پہلی دفعہ بیج رکھوانا ہے ؟
Selection Tip: Select a sire with low calving ease and inseminate such that the heifer DOES NOT calve in June/July/August.
جواب: ایسا سیمن منتخب کریں جس کی کاونگ ایز کا سکور کم ہو اور کوشش کریں کہ گائے کو ایسے وقت میں بیج رکھیں کہ وہ جون، جولائ اور اگست کے مہینوں میں نہ سوئے ۔